ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں کورگ ایس پی کی کار اور بس میں ٹکر

کنداپور میں کورگ ایس پی کی کار اور بس میں ٹکر

Wed, 11 Jan 2017 04:10:51    S.O. News Service

کنداپور 10/جنوری (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور فی الحال کوڈاگو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیندرا پرساد کی کار بیک وقت ایک سے زائد موٹر گاڑیوں سے ٹکرا گئی مگر کسی کو بھی زیادہ گہری چوٹیں نہیں آئیں۔ صرف کار ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔

  بتایا گیا ہے کہ مسٹر پرساد ایک پرائیویٹ لکژری کار میں مرڈیشور کی طرف آر ہے تھے۔ کنداپور کے قریب ان کی کارکے ڈرائیور نے بہت زیادہ رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔اس کوشش میں ان کی کار سامنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد سامخالف سمت سے آنے والی بس سے بری طرح ٹکرا گئی۔حالانکہ یہ تصادم بڑا ہی خطرناک تھا، مگر خوش قسمتی سے ایس پی کی جان بھی بچ گئی اور انہیں کوئی بڑی چوٹ بھی نہیں آئی۔زخمی ڈرائیور کا علاج ایک مقامی اسپتال میں کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے حادثے کا کیس درج کرلیا ہے۔


Share: